نائجیریا میں گرجا گھرمیں فائرنگ، 11 افراد ہلاک

Aug 07, 2017 01:48 PM IST | Updated on: Aug 07, 2017 01:48 PM IST

ابوجا۔  نائجیریا کے جنوب مشرقی علاقے میں کچھ نامعلوم مسلح افراد نے آج ایک گرجا گھر پر حملہ کر دیا جس میں 11 افراد ہلاک اور 18 دیگر زخمی ہو گئے۔ حکام نے بتایا کہ یہ حملہ مقامی کمیونٹی کے لوگوں کے درمیان پیدا ہوئے ایک تنازعہ کے بعد ہوا۔ پولیس کے مطابق مسلح افراد نے ایک شخص کی تلاشی کے دوران گرجا گھر پر حملہ کیا۔

انمبرا ریاست کے پولیس سربراہ گاربا عمر نے کہا کہ مسلح افراد نے اوجوبل کے ایک گرجہ گھر پر صبح حملہ کردیا۔ مسٹر عمر نے بتایا کہ مسلح افراد ایک مقامی شخص کو قتل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ مسلح افراد اس شخص کی تلاش کرتے ہوئے گرجاگھر میں گھسے اور فائرنگ کی۔ اس معاملے میں ابھی تک کسی بھی شخص کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔ اس تشدد کو منشیات کی اسمگلنگ سے بھی جوڑ کر دیکھا جا رہا ہے۔ واضح ر ہے کہ نائجیریا کے جنوب مشرقی علاقے میں بنیادی طور پر مسیحی فرقہ کے لوگ رہتے ہیں اور گرجا گھر میں اس طرح کا تشدد عام طور پر نہیں ہوتا ہے۔

نائجیریا میں گرجا گھرمیں فائرنگ، 11 افراد ہلاک

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز