واشنگٹن کے ایک ہائی اسکول میں فائرنگ، ایک ہلاک، چار زخمی

Sep 14, 2017 01:51 PM IST | Updated on: Sep 14, 2017 01:51 PM IST

واشنگٹن۔ امریکہ میں واشنگٹن کے ا سپوکانے کے قریب ہائی اسکول میں ہونے والی فائرنگ کے دوران ایک طالب علم ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق کل مقامی وقت کے مطابق تقریباً 10 بجے مشرقی واشنگٹن میں، اسپوکانے کاؤنٹی کے راک فورڈ میں یہ فائرنگ ہوئی ۔ تقریبا ایک گھنٹہ کے بعد، اسپوکانے کاؤنٹی شیرف آفس نے اپنے ٹویٹر نیٹ ورک پر اپنی پوسٹ میں اعلان کیا،’’فری مین ا سکول میں گڑبڑی ہے ایک شخص حراست میں‘‘۔

رپورٹ کے مطابق، فائرنگ کرنے والا اسکول کا ہی سابق طالب علم تھا۔ اس واقعہ کے وقت اسکول میں 300 طلباء اور 20 ملازم موجود تھے۔ حکام نے تاہم، نہ ہی مشتبہ افراد کی ، نہ ہی متوفی یا زخمی ہونے والے کی شناخت بتائی۔ تینوں زخمی کی حالت مستحکم ہے۔

واشنگٹن کے ایک ہائی اسکول میں فائرنگ، ایک ہلاک، چار زخمی

علامتی تصویر

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز