امریکہ: اسکول میں طالب علم کی فائرنگ، 2 طلبا ہلاک،17 زخمی

نیویارک۔ امریکی اسکول میں طالب علم کی فائرنگ سے 2 ساتھی طلبا ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے ۔

Jan 24, 2018 01:00 PM IST | Updated on: Jan 24, 2018 01:00 PM IST

نیویارک۔ امریکی اسکول میں طالب علم کی فائرنگ سے 2 ساتھی طلبا ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے ۔ فائرنگ کرنے والے طالب علم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ ریاست کینٹکی کے شہر بینٹن سٹی میں پیش آیا، جہاں مارشل کاؤنٹی ہائی اسکول میں پندرہ سالہ لڑکے نے فائرنگ کردی ۔ فائرنگ کے نتیجے میں دو طالب علم ہلاک  جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

مقامی پولیس اور گورنر میٹ بیون نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فائرنگ میں ملوث 15 سالہ طالب علم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ تاہم فائرنگ کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں ۔

امریکہ: اسکول میں طالب علم کی فائرنگ، 2 طلبا ہلاک،17 زخمی

علامتی تصویر

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز