امریکہ : سنسناٹی کے ایک نائٹ کلب میں فائر نگ سے افرا تفری ، ایک ہلاک ، 15 زخمی

Mar 26, 2017 03:32 PM IST | Updated on: Mar 26, 2017 03:32 PM IST

نیویارک : امریکہ کے اوہائیو کے سنسناٹی میں واقع ایک نائٹ کلب میں فائرنگ میں ایک شخص کی موت ہو گئی ہے جبکہ 15 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر لوگوں کی حالت سنگین بتائی جارہی ہے۔

یہ واقعہ اتوار کی صبح پیش آیا ۔ ایک لوکل ٹی وی اسٹیشن کے حوالے سے یہ خبر آئی ہے۔ پولیس نے اس بات کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ وہ اس معاملہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔ تاہم فی الحال کسی کو حراست میں نہیں لیا گیا ہے۔

امریکہ : سنسناٹی کے ایک نائٹ کلب میں فائر نگ سے افرا تفری ، ایک ہلاک ، 15 زخمی

متاثرین کو قریبی اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔ حملہ آوروں کی تعداد ایک یا ایک سے زیادہ ہو سکتی ہے۔ پولیس نے کہا کہ موقع پر حالات انتہائی خراب ہیں۔ ایک پولیس اہلکار کے مطابق اس نے اپنے 20 سال سے زیادہ کے کیریئر میں ایسی واردات نہیں دیکھی۔ پولیس کا خیال ہے کہ اس معاملہ میں عینی شاہدین بھی بہت کم ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز