اردن میں اسرائیلی سفارت خانے میں فائرنگ کے تبادلے میں دو افراد کی موت

عمان۔ اردن کے دارالحکومت عمان میں اسرائیل کے سفارت خانے کے احاطے میں ہوئی فائرنگ میں دو افراد کی موت ہو گئی اور ایک زخمی ہو گیا۔

Jul 24, 2017 10:39 AM IST | Updated on: Jul 24, 2017 10:39 AM IST

عمان۔  اردن کے دارالحکومت عمان میں اسرائیل کے سفارت خانے کے احاطے میں ہوئی فائرنگ میں دو افراد کی موت ہو گئی اور ایک زخمی ہو گیا۔ اردن کے سیکورٹی ذرائع نے یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی سفارت خانہ دارالحکومت کےانتہائی سیکورٹی والے علاقے میں واقع ہے اور فائرنگ کے بعد پولیس نے پورے علاقے کو گھیر لیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ اسرائیلی سفارت خانے کے احاطے کی ایک عمارت میں کل ہوئی فائرنگ میں تین لوگوں کو گولی لگی جس میں ایک کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ ایک دیگر نے ہسپتال میں دم توڑا۔ زخمی کا ہسپتال میں علاج جاری ہے۔ اگرچہ انهوں نے یہ نہیں بتایا کہ فائرنگ کا یہ واقعہ کس طرح اور کیوں پیش آیا۔

حالیہ دنوں میں اردن کے شہریوں میں اسرائیل کے خلاف عوامی طور پر مخالفت میں اضافہ ہوا ہے۔ اردن کے حکام نے یروشلم  واقع مسجد الاقصی کے باہر اسرائیل کی جانب سے لگائے گئے میٹل ڈٹیکٹروں کو ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اسرائیل نے حال میں فلسطین کے ساتھ ہوئے تشدد کے بعد یہاں میٹل ڈیٹیکٹر لگا دیا ہے۔ تشدد اور میٹل ڈیٹیکٹر کی مخالفت میں جمعہ کو اردن میں اسرائیل کے خلاف مظاہرہ میں شامل ہوئے ہزاروں لوگوں نے اسرائیل کے خلاف جہاد چھیڑنے کی اپیل کی۔ اردن میں فلسطینی نژاد شہری بڑی تعداد میں رہتے ہیں۔

اردن میں اسرائیلی سفارت خانے میں فائرنگ کے تبادلے میں دو افراد کی موت

تصویر: یو این آئی

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز