امریکہ میں رہائشی کمپلیکس میں فائرنگ، حملہ آور ہلاک

سان ڈیاگو۔ امریکہ کے سان ڈیاگو میں ایک رہائشی کمپلیکس کے پول علاقے میں بیئر پی رہے ایک شخص نے اچانک فائرنگ شروع کر دی جس کی وجہ سے متعدد لوگ زخمی ہو گئے۔

May 01, 2017 07:04 PM IST | Updated on: May 01, 2017 07:04 PM IST

سان ڈیاگو۔  امریکہ کے سان ڈیاگو میں ایک رہائشی کمپلیکس کے پول علاقے میں بیئر پی رہے ایک شخص نے اچانک فائرنگ شروع کر دی جس کی وجہ سے متعدد لوگ زخمی ہو گئے۔ پولیس کی کارروائی میں فائرنگ کرنے والا شخص مارا گیا۔ عینی شاہدین نے مقامی ٹیلی ویژن چینل کو بتایا کہ کل شام چھ بجے سان ڈیاگو کے یونیورسٹی سٹی زون علاقے جا جولا كراس روڈ اپارٹمنٹ میں ایک شخص نے اچانک فائرنگ شروع کر دی جس میں پانچ

سے سات افراد زخمی ہو گئے۔ انہوں نے بتایا کہ فائرنگ کرنے والا شخص ایک ہاتھ میں بیئر کی بوتل اور دوسرے ہاتھ میں بندوق لیے ہوئے تھا۔

امریکہ میں رہائشی کمپلیکس میں فائرنگ، حملہ آور ہلاک

file photo

ایک دیگر ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ کر رہا مشتبہ شخص بھی پولیس کی کارروائی میں مارا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ موقع پر پہنچے دو پولیس اہلکاروں نے تصادم کے دوران مشتبہ شخص کو مار گرایا۔ فائرنگ کے شکار لوگوں کو ہسپتال پہونچا یا گیا جہاں کچھ کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز