ٹیکساس میں فائرنگ، حملہ آور سمیت آٹھ افراد ہلاک

Sep 11, 2017 02:52 PM IST | Updated on: Sep 11, 2017 02:52 PM IST

ڈلاس ۔ امریکہ میں ٹیکساس صوبے کے ڈلاس شہرمیں ایک بندوق بردار نے ایک گھر پر فائرنگ کرکے سات افراد کو ہلاک کر دیا۔ بعدازاں پولیس نے حملہ آور کو ہلاک کر دیا۔ مقامی انتظامیہ نے کہا ہے کہ فائرنگ کا یہ واقعہ ڈلاس کے پلانو سب سیٹی میں پیش آیا۔ پلانو پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان ڈیوڈ ٹیلی نے بتایا کہ دونوں طرف سے فائرنگ کے تبادلے میں پولیس نے حملہ آور کو ہلاک کر دیا۔ فائرنگ میں پولیس کو کسی بھی قسم کا نقصان نہیں پہنچا ہے۔

اس حملے میں زخمی ہونے والے دو افراد کو مقامی ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ مسٹر ٹلی نے بتایا کہ پولیس کیس کی تحقیقات کر رہی ہے اور حملے کی وجہ تلاش کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ حملہ آور اور متاثرین کے درمیان تعلقات کے بارے میں ابھی تک کسی طرح کی معلومات حاصل نہیں ہوئی ہے۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ گھوڑ سواری کے جشن کے دوران  پیش آیا۔

ٹیکساس میں فائرنگ، حملہ آور سمیت آٹھ افراد ہلاک

علامتی تصویر

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز