وہائٹ ہاؤس کی پہلی خاتون نگراں چیف برخاست

May 06, 2017 02:40 PM IST | Updated on: May 06, 2017 02:40 PM IST

واشنگٹن۔  امریکی صدر دفتر وہائٹ ہاؤس نے اپنی پہلی خاتون اور دوسری افریقی- امریکی شہری 'چیف اشر' انجیلا ریڈ کو برخاست کر دیا ہے۔ وہائٹ ہاؤس کے ایک اہلکار نے محترمہ ریڈ کو برخاست کئے جانے کی تصدیق کی لیکن اس کی وجوہات کے بارے میں کوئی معلومات نہیں دی۔ انہوں نے بتایا کہ وہائٹ ہاؤس کے ملازمین کل صبح جب کام پر پہنچے تو انہیں بتایا گیا کہ محترمہ ریڈ کو برخاست کر دیا گیا ہے۔ انہیں سابق صدر بارک اوباما نے 2011 میں مقرر کیا تھا۔ محترمہ ریڈ نے اس پر کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ "بہتر ہوگا کہ اس کے بارے میں وہائٹ ہاؤس معلومات دے"۔

واشنگٹن پوسٹ نے بتایا کہ محترمہ ریڈ نے پہلے کارلٹن ہوٹل کے لئے کام کیا تھا۔ وہائٹ ہاؤس کے پہلے افریقی امریکی چیف اشر ایڈمرل اسٹیفن ڈبلیو روچون کے استعفی کے بعد انہوں نے وہائٹ ہاؤس میں یہ عہدہ سنبھالا تھا۔ وہائٹ ہاؤس کی رہائش کی تمام سرگرمیوں کی نگرانی کی ذمہ داری چیف اشر کے پاس ہوتی ہے۔ وہ عمارت کے جنرل منیجر کے طور پر کام کرتے ہیں۔انہیں شیف، داخلہ اسٹاف، مالی اور الیكٹرشين سے لے کر خزانہ اور انتظامیہ سے متعلق ذمہ داریاں بھی ادا کرنی پڑتی ہیں۔

وہائٹ ہاؤس کی پہلی خاتون نگراں چیف برخاست

تصویر: اے پی

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز