شمالی چین میں آئے طوفان سے پانچ افراد ہلاک

Aug 12, 2017 07:47 PM IST | Updated on: Aug 12, 2017 07:47 PM IST

بیجنگ۔  شمالی چین کے چی فینگ شہر میں آئے شدید طوفان کی وجہ سے اب تک پانچ افراد ہلاک اور 50 سے زائد دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔ طوفان کی وجہ سے ’انر منگولیا‘ کے ایک بڑے شہر میں کئی گھروں کو نقصان بھی پہنچا ہے۔ چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ژنہوا کے مطابق یہ طوفان جمعہ کو هوهوت سے 1046 کلومیٹر دور چي فینگ شہر سے ٹکرایا جس کی وجہ سے متاثرہ علاقے میں زبردست بارش کے ساتھ تیز ہوائیں بھی چل رہی ہیں۔

اخبار ’’پیپلز ڈیلی‘‘ میں طوفان کی وجہ سے تباہ شدہ گھروں اور عمارتوں کی تصاویر بھی شائع ہوئی ہیں۔ اخبار کے مطابق اس طوفان کی وجہ سے تین گاؤں کے کم از کم 30 گھروں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ 270 سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ واضح ر ہے کہ’انر منگولیا ‘ چین کا سب سے بڑا کوئلہ پیدا کرنے والا علاقہ ہے۔

شمالی چین میں آئے طوفان سے پانچ افراد ہلاک

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز