کابل کے ایک بینک میں خودکش دھماکہ، پانچ افراد ہلاک

Aug 29, 2017 08:30 PM IST | Updated on: Aug 29, 2017 08:30 PM IST

کابل۔ ایک فدائی بمبار نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں امریکی سفارت خانہ کے قریب جہاں سخت حفاظتی انتظامات ہوتے ہیں، ایک بینک میں خود کو دھماکہ سے اڑا دیا جس سے کم از کم 5 افراد ہلاک اور آٹھ دیگر زخمی ہوگئے۔ یہ اطلاع وزارت داخلہ نے دی۔ وزارت کے ترجمان نجیب دانش نے بتایا کہ فدائی کے کابل کے متمول علاقہ کابل بینک کی ایک شاخ کے گیٹ پر دھماکہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس حملہ میں کم سے کم پانچ افراد ہلاک اور آٹھ دیگر زخمی ہوگئے۔

طالبان نے اس دھماکہ کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ عیدالاضحی قریب ہونے کی وجہ سے بینکوں میں آج کل بھیڑ ہوتی ہے۔ ترجمان کے مطابق فدائی نے ان فوجیوں اور پولس اہلکاروں کو نشانہ بنایا جو اپنی تنخواہ نکال رہے تھے۔ دارالحکومت کا یہ تازہ ترین خودکش حملہ اس کا ثبوت ہے کہ شہر اب بھی حملوں کی زد میں ہے، جہاں اقوام متحدہ کے اعدادوشمار کے مطابق اس سال اب تک 209 افراد ہلاک اور 777 زخمی ہوچکے ہیں۔

کابل کے ایک بینک میں خودکش دھماکہ، پانچ افراد ہلاک

کابل کے ایک اسپتال میں ایک زخمی زیر علاج: تصویر، رائٹرز۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز