پانچ اہم اسلامک ایپ، جن سے پوری دنیا کے مسلمانوں کرسکتے ہیں استفادہ

پانچ اہم اسلامک ایپ ہیں، جن کے ڈاون لوڈ کرنے سے مسلمان دنیا کے کسی بھی خطے میں رہیں، لیکن وہ اس سے استفادہ کرسکتے ہیں۔

Jul 08, 2018 09:23 PM IST | Updated on: Jul 08, 2018 09:32 PM IST

ایسے وقت میں جب ذرائع ابلاغ کا دورہو او ٹکنا لوجی نے تمام چیزوں کو اپنے اندرسمیٹ لیا ہو، ایسے میں مذہب سے متعلق بھی اطلاعات حاصل کرنے کے لئے جدید ٹکنا لوجی کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔

پڑھو ڈاٹ کام کے مطابق ان 5  اہم اسلامک ایپ کے ذریعہ مسلمان پوری دنیا میں کہیں بھی استفادہ  کرسکتے ہیں۔ اگر ہم اپنے شہر، خطہ یا علاقہ سے دور سفر کررہے ہوتےہیں تو ہمیں کئی طرح کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، لیکن اسلامک ایپ کے ذریعہ ہم ان تمام پریشانیوں سے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔

پانچ اہم اسلامک ایپ، جن سے پوری دنیا کے مسلمانوں کرسکتے ہیں استفادہ

Loading...

 اتھان یا اذان 

ازان

یہ ایسا اسلامک ایپ ہے، جو مسلمانوں کو ٹکنا لوجی سے جوڑنے کی کوشش کرتا ہے۔ خاص طورپرمذہبی اموراور اس کی سرگرمیوں کے بارے میں۔  صارفین کواس ایپ کے ذریعہ ہجری تاریخ اوراسلامی کلینڈر کی پوری اطلاع مل جائے گی۔ "اذان" نامی یہ ایپ پوری طرح سے مذہبی سرگرمیوں اور تفصیلات کے لئےمناسب اور موزوں ہے۔ اس کا استعمال ٹکنا لوجی کے ذریعہ کیا جاتا ہے۔

حلال ٹرپ 

حلال

یہ ایک ضروری ایپ ہے۔ اس کے ذریعہ آپ حلال کھانے سے متعلق تمام جانکاریاں حاصل کرسکتے ہیں۔ مسلمانوں کو مساجد، حلال کھانے، تفریح کے مواقع، بیرون ممالک میں سفر کے لئے اسکیمیں اور دیگر چیزوں کی بھی اطلاعات حاصل  کی جاسکتی ہیں۔  حلال ٹرپ  کے ذریعہ خاص طور پر جب آپ غیر مسلم ممالک میں ہوں، تب اس کا زیادہ فائدہ ہوگا۔

ذبیحہ 

ذبیحہ

اسی طرح ذبیحہ بھی ایک بہترین اور مفید ایپ ہے۔ اس سے مسلمانوں کو حلال کھانا کھانے، اور کھانے کے اقسام اور حلال ریستوراں کے مقامات کے بارے میں صحیح جانکاری فراہم کرتا ہے۔ یہی نہیں حلال کھانے کہاں اور کتنی دوری پر مل سکتے ہیں، اس کی بھی تفصیلات معلوم ہوجائیں گی۔

اسلامک جی پی ایس 

اسلامک

اسلامک جی پی ایس کے ذریعہ آپ جس مقام پرموجود ہیں، وہاں سے مسجد  کتنی دوری پرواقع ہے اور اس کا گیٹ کس طرف ہے، یہ تمام اطلاعات مل جاتی ہیں۔ یا پھرآپ کسی ہوٹل یا مقام پر ہیں، وہاں آپ کو سمت کا پتہ لگانا ہے تو اس کے ذریعہ معلوم کیا جاسکتا ہے۔ ایسے مقامات پر جہاں  کے بارے میں آپ معلوم نہیں کرسکتے، لیکن اگر آپ نے اسلامک جی پی ایس ڈاون لوڈ کرلیا ہے، تو آپ کو یہ تمام سہولیات فراہم کرے گا۔  اور ہوٹل یا کھلے میدان میں بھی قبلہ کا پتہ لگایا جاسکتا ہے۔

السیرۃ ایپ

السیرہ

اس "السیرۃ" ایپ کے ذریعہ سیرت نبوی سے متعلق تفصیلات حاصل کی جاسکتی ہیں۔ اس ایپ کے ذریعہ آخری نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی، ان کے احکام اورسنت نبوی کے بارے میں  معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔ اس کے علاوہ چھوٹے چھوٹے بچوں کو بھی اس ایپ سے بہت فائدہ ہوگا کیونکہ وہ سیرت نبوی سے متعلق تفصیلات یہاں سے معلوم کرسکتے ہیں اور دین کے بارے میں سیکھ سکتے ہیں۔

 

 

 

Loading...

ری کمنڈیڈ اسٹوریز