میکسیکو میں فائرنگ کے تبادلے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک

Jul 24, 2017 12:41 PM IST | Updated on: Jul 24, 2017 12:41 PM IST

میکسیکو سٹی۔  میکسیکو کے دارالحکومت میکسیکو سٹی میں الگ الگ واقعات میں کم از کم پانچ افراد کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا ہے۔ مقامی اٹارنی جنرل کے دفتر نے بتایا کہ کل صبح لانو رےڈونڈو شہر کے جنوب مغرب میں واقع ایک بار میں موٹر سائیکل پرسوار دو مسلح افراد کی فائرنگ میں ایک خاتون سمیت تین لوگوں کی موت ہو گئی اور ایک شخص زخمی ہو گيا۔ فائرنگ میں زخمی ہونے والے 23 سالہ شخص کا علاج چل رہا ہے۔ فائرنگ کے بعد مسلح افراد وہاں سے فرار ہو گئے۔

فائرنگ کے ایک دیگر واقعہ میں دو لوگوں کی موت ہو گئی اور آٹھ دیگر زخمی ہو گئے۔ معاملے کی جانچ چل رہی ہے، فی الحال فائرنگ کے مقصد کا پتہ نہیں چل پایا ہے۔ میکسیکو میں گزشتہ کچھ عرصے سے فائرنگ کے واقعات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مئی جون میں سب سے زیادہ پرتشدد واقعات ہوئے ہیں اور لوگوں کی جانیں ضائع ہوئی ہیں۔

میکسیکو میں فائرنگ کے تبادلے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک

میکسیکو میں گزشتہ کچھ عرصے سے فائرنگ کے واقعات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز