‘پانچ سال کی اس بچی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل، لوگوں نے بتایا ’ دنیا کی سب سے خوبصورت لڑکی

ان تصاویر کو ہزاروں افراد نے لائیک کیا اور کمنٹس کی تعداد بھی بہت زیادہ رہی

Nov 08, 2018 10:14 AM IST | Updated on: Nov 08, 2018 10:41 AM IST

ایک 5 سالہ بچی کو اس وقت دنیا کی سب سے خوبصورت بچی قرار دیا گیا جب ایک فوٹوگرافر نے اس کی تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیں۔ جارے نامی یہ بچی افریقی ملک نائیجریا سے تعلق رکھتی ہے اور اس کی تصاویر فوٹوگرافر موفے بامیوایوا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیں۔ ان تصاویر میں بچی کی مسحور کردینے والی آنکھوں اور انداز کو دیکھا جاسکتا ہے جبکہ بالوں کا انداز بھی متاثرکن ہے ۔اس تصاویر کے کیپشن میں فوٹوگرافر نے لکھا ’’ ہاں، یہ انسان ہے ، یہ لڑکی ایک فرشتہ ہے ‘‘۔

ان تصاویر کو ہزاروں افراد نے لائیک کیا اور کمنٹس کی تعداد بھی بہت زیادہ رہی۔ کمنٹس میں اکثر افراد نے اسے ’’دنیا کی سب سے خوبصورت لڑکی‘‘قرار دیا۔ فوٹوگرافر نے یہ بتاکر لوگوں کو حیران کر دیا کہ ان تصاویر کو کھینچنے کے لیے اس نے لڑکی کو عمر سے زیادہ بڑا دکھانے کی کوشش کی۔

‘پانچ سال کی اس بچی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل، لوگوں نے بتایا ’ دنیا کی سب سے خوبصورت لڑکی

موف کے انسٹاگرام سے لی گئی تصویر

Loading...

اس لڑکی کے بارے میں تو فوٹوگرافر نے زیادہ کچھ نہیں بتایا مگر ان کا کہنا تھا کہ وہ پروفیشنل ماڈل نہیں۔ یہ لڑکی اپنی 2 بہنوں کے ساتھ رہتی ہے جن کی عمریں 7 اور 10 سال ہیں اور ان کا اپنا ایک انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی ہے ۔ فوٹوگرافر کی حوصلہ افزائی پر لڑکی کی ماں نے بھی انسٹاگرام اکاؤنٹ بنایا جن کے فالورز کی تعداد ہزاروں ہوچکی ہے ۔

View this post on Instagram

J A R E @the_j3_sisters CHILDREN ARE A GIFT FROM HEAVEN. I’m pretty excited and elated about my new style of child portraiture . Before I thought of Photographing the @the_j3_sisters , I have had frivolous ideas of how I can make artsy portraits of kids And do away from the norm . The opportunity came and I had to take a bold step to express my ideas of how I want to take portraits of kids. I want to portray the interception between her childhood and adulthood so both stay timeless ! We continue to the next post TEAM Make up by Dammy of @iposhlooks Creative style direction @mofebamuyiwa Hair by @totalshopwigs Hair styled by @hairkarved Styled by @styledbyseun Assisted by @adebimpe_aj @ernest_chuxx @official_bigjosh #bmbstudio #bmbphotography #mofebamuyiwa #kids #kidsphotography #artsy #love #light #childphotographer #familyphotography

A post shared by BMBSTUDIO (@mofebamuyiwa) on

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز