ویتنام میں سیلاب سے 26 افراد کی موت

Aug 07, 2017 02:02 PM IST | Updated on: Aug 07, 2017 02:02 PM IST

ہنوئی۔  شمالی ویتنام میں سیلاب سے 26 افراد کی موت ہوگئی ہے جبکہ سینکڑوں گھر پانی میں بہہ گئے جس کی وجہ سے تقریباً 4.1 کروڑ روپے کی املاک تباہ ہوگئی۔ قدرتی آفات کے بندوبست سے متعلق ایجنسی نے آج بتایا کہ 15 افراد ابھی بھی لاپتہ ہیں اور سیلاب اور زمین کھسکنے کی وجہ سے سڑکوں کے تباہ  ہونے سے تلاشی مہم میں رکاوٹ پیدا ہورہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سیلاب نے گزشتہ ہفتہ میں چار صوبوں کو بری طرح سے متاثر کیا ۔ جس سے پانی کا نظام اور زراعت تباہ ہوگئی ہے۔ تقریباً دو سو گھر گر گئے ہیں جبکہ چار سو گھر وں کو نقصان پہنچا ہے۔ قدرتی آفات کی روک تھام اور کنٹرول کرنے والی کمیٹی نے بتایا کہ سڑک، پانی جیسے دیگر بنیادی ڈھانچے کو درست کیا جارہا ہے تاکہ لوگ دوبارہ آباد ہو سکیں۔

ویتنام میں سیلاب سے 26 افراد کی موت

تصویر، اے پی

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز