فلوریڈا کے ایک نوجوان کو داعش سے تعلق رکھنے کا قصوروار قرار دیا گیا

Feb 01, 2017 04:05 PM IST | Updated on: Feb 01, 2017 04:05 PM IST

فلوریڈا۔  ایک امریکی نوجوان کو دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ ( داعش) کے رابطے میں آ کر عوامی مقام ساحل سمندر پر بم رکھنے کی سازش رچنے کا مجرم پایا گیا۔ فریق استغاثہ نے بتایا کہ هرلم سوریج (25) کو وسیع تباہی کے ہتھیار استعمال کرنے کی کوشش اور دہشت گردوں کو مواد فراہم کرنے کا مجرم پایا گیا۔ اس کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ فیڈرل ایجنٹ کے ایک ملازم نے سوریج کی طرف سے فیس بک پر داعش کا اعلان کرنے کے بعد مخبر بن کر بات کی تھی۔ عدالتی دستاویزات کے مطابق اسی دوران مخبر کو سوریج کے منصوبوں کا پتہ چلا تھا جس میں اس نے کہا تھا کہ وہ ایک بم بنانا چاہتا تھا جسے وہ مغربی ساحل پر نصب کرکے ریموٹ سے اڑانا چاہتا تھا۔

حکام نے بتایا کہ موصولہ اطلاعات کے مطابق اس کو جولائی 2015 میں گرفتار کیا گیا تھا۔

فلوریڈا کے ایک نوجوان کو داعش سے تعلق رکھنے کا قصوروار قرار دیا گیا

آئی ایس آئی ایس: فائل فوٹو

مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مدعا علیہ کے وکلاء نے بحث کے دوران کہا کہ ملزم مخبر کی سازش میں پھنس گیا تھا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز