حج 2017 :  عازمین حج کیلئے قائم ایمرجنسی کال سینٹر میں خواتین شعبہ کا قیام ، فی الحال سات خواتین کررہی ہیں کام

سعودی عرب میں حج کے دوران پیش آنے والی کسی بھی ایمرجنسی کی صورتحال سے بہتر طریقہ سے نمٹنے کیلئے قائم کال سینٹر نیشنل آپریشن سینٹر میں اب خواتین کا شعبہ بھی قائم کردیا گیا۔

Aug 30, 2017 11:25 PM IST | Updated on: Aug 30, 2017 11:25 PM IST

مکہ مکرمہ : سعودی عرب میں حج کے دوران پیش آنے والی کسی بھی ایمرجنسی کی صورتحال سے بہتر طریقہ سے نمٹنے کیلئے قائم کال سینٹر نیشنل آپریشن سینٹر میں اب خواتین کا شعبہ بھی قائم کردیا گیا۔ سعودی عرب میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا کال سینٹر ہے ۔ کال سینٹر کیلئے خواتین کو خصوصی تربیت دی گئی ہے ۔ یہاں کام کرنے والی خواتین کال کرنے والے شخص کے مقام اور اس کی پریشانی کو بغور سنتی ہیں اور پھر اس کال کو متعلقہ حکام تک فارورڈ کردیتی ہیں ۔

مکہ یونیورسٹی سے انگلش کی تعلیم یافتہ 31 سالہ شعیبی کا کہنا ہے کہ ان دنوں سعودی عرب میں خواتین مختلف میدان میں نمایا کارنامے انجام دے رہی ہیں ۔ وہ سیکورٹی کے میدان میں اپنی موجودگی درج کرسکتی ہیں ۔ شعیبی کا کہنا ہے کہ کال آنے کی صورت میں ہم پہلے کال کرنے والی کے مقام کو چیک کرتے ہیں اور پھر متعلقہ حکام کو جتنا جلد ممکن ہوتا ہے ، اس کی درخواست بھیج دیتے ہیں ۔ ان کے پاس آتشزدگی ، جرائم ، بیماری اور سرک حادثہ سے متعلق کالیں آتی ہیں ۔

حج 2017 :  عازمین حج کیلئے قائم ایمرجنسی کال سینٹر میں خواتین شعبہ کا قیام ، فی الحال سات خواتین کررہی ہیں کام

خیال رہے کہ فی الحال اس شعبہ میں مجموعی طور پر سات خواتین کام کرتی ہیں ۔تاہم ان کی تعداد میں اضافہ کا منصوبہ ہے۔ یہ سبھی خواتین انگلش بولتی ہیں اور ملازمت سے قبل انہیں پوری ٹریننگ بھی دی گئی ہے۔ خاص بات یہ ہے اس شعبہ میں کام کرنے والے مرد کیلئے الگ کمرہ بنایا گیا ہے اور ان خواتین کیلئے الگ کمرہ ہے، جہاں یہ بیٹھ کر اپنا کام کرتی ہیں۔

کال سینٹر چلانے والے میجر جنرل عبد الرحمان الصالح کا کہنا ہے کہ حج سیزن میں یومیہ تقریبا 65000 کالیں ان کے پاس آتی ہیں ، جن میں سے 50 فیصد سے بھی زیادہ کالیں نارمل ہوتی ہیں ۔ خواتین کے شعبہ کے قیام سے متعلق عبد الرحمان الصالح کا کہنا ہے کہ یہ اس بات کا مظہر ہے کہ خواتین کسی بھی شعبہ میں کام کرسکتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ خواتین کی تعداد میں اضافہ اور انہیں جدید ٹریننگ دینے کا منصوبہ ہے ۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز