سعودی عرب : غیر ملکی شخص کو شارٹس پہننا پڑگیا مہنگا ، ملک بدر ، جانیں کیا ہے وجہ ؟

سعودی عرب میں ایک غیر ملکی شخص کو چھوٹا لباس پہننا اس وقت بھاری پڑگیا جب وہ ایک فٹنس کلب میں خاتون کیلئے مختص جگہ میں داخل ہوگیا ۔

Jul 12, 2018 04:37 PM IST | Updated on: Jul 12, 2018 04:37 PM IST

سعودی عرب میں ایک غیر ملکی شخص کو چھوٹا لباس پہننا اس وقت بھاری پڑگیا جب وہ ایک فٹنس کلب میں خاتون کیلئے مختص جگہ میں داخل ہوگیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب نے اس غیر ملکی شخص کو ملک بدر کردیا ہے ۔ یہی نہیں فٹنس کلب کے خلاف بھی کارروائی کی گئی ہے اور اس کو بھی عارضی طور پر معطل کردیا گیا ہے ۔

خیال رہے کہ یہ معاملہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب سعودی عرب میں تبدیلیوں کی لہر چل رہی ہے اور ولی عہد محمد بن سلمان کی قیادت میں ویزن 2030 کے تحت لگاتار تبدیلیاں کی جارہی ہیں۔ ان تبدیلیوں میں خواتین کو ملازمت اور ڈرائیونگ کی اجازت دینا بھی شامل ہے۔

سعودی عرب : غیر ملکی شخص کو شارٹس پہننا پڑگیا مہنگا ، ملک بدر ، جانیں کیا ہے وجہ ؟

Loading...

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک غیر ملکی شخص ایک فٹنس کلب میں خواتین کیلئے مختص جگہ میں شارٹس پہن کر داخل ہوگیا ۔ کسی نے اس کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی ، جس پر کافی رد عمل ظاہر کیا جارہا ہے ۔

سعودی وزارت لیبر اینڈ سوشل ڈویلپمنٹ نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کے بعد غیر ملکی شخص کو ملک بدر کردیا جب کہ فٹنس جم کو عارضی طور پر بند کردیا۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز