بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء کا بایاں ہاتھ فالج زدہ

بدعنوانی کے معاملے میں جیل میں بند بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم کے ڈاکٹرنے اس کی اطلاع دی ہے۔

Oct 10, 2018 10:20 AM IST | Updated on: Oct 10, 2018 10:23 AM IST

ڈھاکہ:  بدعنوانی کے معاملے میں جیل میں بند بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم اوربی این پی کی چیئرمین خالدہ ضیاء کے ڈاکٹرنے کہا ہے کہ فالج کے شکارہونے کے بعد خالدہ ضیاء اپنے بائیں ہاتھ کا استعمال نہیں کرپارہی ہیں۔

خالدہ ضیاء (73) کو بیمارہونے پر ہائی کورٹ کے حکم سے ہفتہ کے روز اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ انہیں ایک یتیم خانہ کے فنڈ میں بدعنوانی کے معاملے میں قصوروارقراردیئے جانے کے بعد فروری میں پانچ سال کے لئے جیل کی سزا سنائی گئی تھی۔

بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء کا بایاں ہاتھ فالج زدہ

بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیا: فائل فوٹو

شیخ مجیب میڈیکل یونیورسٹی کے ایک ڈاکٹرعبدالجلیل چودھری نے پیرکے روزنیوزایجنسی یو این آئی کو بتایا تھا کہ گزشتہ چند ماہ سے خالدہ ضیاء کی صحت مسلسل بگڑرہی تھی۔ وہ طویل عرصے سے گٹھیا میں مبتلا ہیں۔ ان کا بائیں ہاتھ ٹیڑھا ہوگیا ہے اوروہ اپنے بائیں ہاتھ کا استعمال نہیں کرسکتی ہیں۔

انہوں نے کہا ان کا بایاں کندھا جکڑ گیا ہے۔ محترمہ خالدہ ضیاء اس کے علاوہ گردن، کمر کا درد اور ذیابیطس سے بھی متاثر ہیں۔ سال 1991-1996 اور 2001-2006 تک بنگلہ دیش کی وزیر اعظم رہنے والی محترمہ خالدہ ضیاء کے وکیل نے عدالت میں دلیل دی تھی کہ موجودہ حکومت جیل میں ان کی خصوصی نگہداشت کو نظر انداز کر کے ان کی جان کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔

Loading...

یہ بھی پڑھیں:  عدالت سے خالدہ ضیا نے کہا : انہیں انصاف نہیں ملے گا، آپ حکمراں جو چاہیں کریں

یہ بھی پڑھیں:    بدعنوانی کے معاملہ میں بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کی صدر اور سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء کی ضمانت برقرار

یہ بھی پڑھیں:     بنگلہ دیش : بدعنوانی کے معاملہ میں سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا کو 5 سال اور بڑے بیٹے کو 10 سال کی سزا

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز