پنامہ پیپر کیس : سابق پاکستانی وزیر اعظم نوازشریف بیٹی و داماد کے ساتھ احتساب عدالت میں ہوئے پیش

Nov 03, 2017 01:04 PM IST | Updated on: Nov 03, 2017 01:04 PM IST

اسلام آباد: پاکستان کے سابق وزیراعظم نوازشریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر پاناما پیپرز کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے غیر قانونی اثاثے بنانے کےخلاف دائر ریفرنسز کے سلسلے میں احتساب عدالت میں آج پیش ہوئے۔

سابق وزیراعظم کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر جوڈیشل کونسل میں اور اس کے اطراف سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ نواز شریف، ان کے بچوں اور داماد کو فلیگ شپ انویسٹمنٹ اور دیگر آف شور کمپنیوں، ایون فیلڈ کی جائیداد اورالعزیزیہ کمپنی سے متعلق نیب کے تین ریفرنسز کا سامنا ہے۔

پنامہ پیپر کیس : سابق پاکستانی وزیر اعظم نوازشریف بیٹی و داماد کے ساتھ احتساب عدالت میں ہوئے پیش

نواز شریف: فائل فوٹو: رائٹرز

غور طلب ہے کہ احتساب عدالت نے 19 اکتوبر کو سبکدوش ہونے والے وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اورداماد کیپٹن (ر) صفدر پر ایون فیلڈ فلیٹ کے حوالے سے دائر ریفرنس میں فرد جرم عائد کی گئی ہے۔یہاں بتادیں کہ عدالت میں زیر سماعت مقدمات کا سامنا کرنے کے لئے سابق وزیر اعظم مسٹر شریف گزشتہ روز لندن سےوطن واپس پہنچے تھے جس کے بعد وہ اپنی رہائش گاہ پنجاب ہاؤس پہنچے اور پارٹی رہنماؤں کے ساتھ مشاورتی اجلاس کی صدارت کی تھی۔وہ ابھی بھی پارٹی کے سربراہ ہیں اور اس سلسلے میں بھی عدالت کا فیصلہ آنا باقی ہے۔نااہلی کے بعد پارٹی کی قیادت کرنے پر اپوزیشن انہیں ہدف تنقید بنارہا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز