نواز شریف کے نواسوں نے مظاہرین کو مارا، لندن پولیس نے کیا گرفتار

Jul 13, 2018 09:57 AM IST | Updated on: Jul 13, 2018 09:57 AM IST

لندن:  پاکستان کے معزول وزیراعظم نواز شریف کے نواسوں کو لندن پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ نواز کے نواسوں پر الزام ہے کہ انہوں نے گھر کے سامنے مظاہرین پر حملہ کیا۔ نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق نواز کے نواسے جنید صفدر اور ذکریا حسین نے پارک لین واقع ان کی لندن رہائش گاہ کے باہر ایک احتجاج کرنے والے شخص کو مارا تھا۔

پولیس نے اس کے بعد دونوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ جنید نواز شریف کی بیٹی مریم کے بیٹے ہیں اور ذکریا نواز کے بیٹے حسین نواز کی اولاد ہیں۔ واضح رہے کہ پناما پیپر لیک کے بعد نواز کے خلاف چل رہی بدعنوانی کے تین معاملوں میں ایک (ایون فیلڈ جائیداد معاملہ) میں انہیں کچھ ہی دن پہلے ایک بدعنوانی مخالف عدالت نے 11 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

نواز شریف کے نواسوں نے مظاہرین کو مارا، لندن پولیس نے کیا گرفتار

نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم جمعہ کو لندن سے پاکستان لوٹ رہے ہیں، ، جس کے لئے سخت سیکورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔ جمعرات کو لندن میں ایک پریس کانفرنس کے دوران شریف نے کہا کہ وہ جیل کی پراہ کئے بغیر لوٹ رہے ہیں۔ وہ اس بات کو لے کر مایوس ہیں کہ وہ اپنی بیمار بیوی کو وینٹیلیٹر پر چھوڑ کر جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں ووٹ کو عزت دینے کے وعدے کو پورا کرنے کے لئے لوٹ رہا ہوں۔ ملک میں 25 جولائی کو عام انتخابات ہیں۔ سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ اب نہیں رکیں گے، چاہے انہیں جیل میں ڈال دیا جائے یا پھانسی دے دی جائے۔  

شریف نے ایون فیلڈ معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ فیصلے میں یہ لکھا ہوا ہے کہ انہیں بدعنوانی کے الزامات سے بری کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیصلے میں یہ لکھا جانا چاہئے تھا کہ ان کے خلاف بدعنوانی کا کوئی ثبوت نہیں پایا گیا۔ کیا ایسا کوئی پاکستانی ہے جس کی تین نسلوں کو اس طرح کی جوابدہی کا سامنا کرنا پڑا ہو؟

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز