خیال رہے کہ رواں سال جون میں قطر۔ سعودی عرب کے درمیان پیدا ہونے والے اختلافات کے بعد کئی عرب ممالک نے سعودی عرب کا ساتھ دیتے ہوئے قطر کا بائیکاٹ کردیا تھا۔ سعودی عرب کی قیادت میں قطر کا بائیکاٹ کرنے والے گروپ چار میں مصر، امارات اور بحرین شامل ہیں۔ ان ملکوں کے قطر کے ساتھ سفارتی اور اقتصادی روابط معطل ہیں۔ گروپ چار قطر پر دہشت گردی کی معاونت اور اس کی پشت پناہی کا الزام عاید کرتا ہے۔