شمالی کوریا نے چار بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا

Mar 06, 2017 12:08 PM IST | Updated on: Mar 06, 2017 12:08 PM IST

سیول/ ٹوکیو۔ شمالی کوریا نے آج صبح چار بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا جن میں سے تین جاپان کے خصوصی اقتصادی خطہ میں گرے۔ یہ اطلاع جاپان اور جنوبی کوریا کے حکام نے دی ہے۔ جنوبی کوریا کی فوج نے کہا کہ اس بات کا بہت کم امکان ہے کہ شمالی کوریا نے آج علی الصباح جن چار بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے، وہ بین براعظمی بیلسٹک میزائل تھے لیکن اس کی تصدیق کرنے کے لئے مزید وقت کی ضرورت پڑے گی۔

جنوبی کوریا کی فوج کے جوا‏ئنٹ چیف چیچيون کے دفتر کے ترجمان نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ شمالی کوریا کے میزائل نے تقریبا 1000 کلومیٹر کی دوری طے کی اور تقریبا 260 کلومیٹر کی بلندی کو پار کیا۔ جاپان کے وزیر دفاع توموم اناڈا نے بتایا کہ جن میزائلوں کا تجربہ کیا گیا، ان میں سے کچھ جاپان کے شمال مشرقی ساحل کے پاس گرے ہیں۔ جاپان کے وزیر اعظم شینزو آبے نے کہا کہ تازہ میزائل تجربہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

شمالی کوریا نے چار بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز