دہشت گردی کا ساتھ دینے کے الزام میں ان 4 ممالک نے منقطع کئے قطر سے سفارتی رشتے

Jun 05, 2017 10:33 AM IST | Updated on: Jun 05, 2017 10:33 AM IST

ریاض۔ سعودی عرب سمیت چار ممالک نے خیلجی عرب ریاست قطر کے ساتھ اپنے سفارتی رشتے منقطع کر لئے ہیں۔ سعودی عرب نے قطر کے ساتھ ہر طرح کے بحری اور فضائی رشتوں کو بھی منقطع کر لیا ہے۔ قطر نے اس پیش رفت پر فورا کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ سعودی عرب کے علاوہ تین اور ملک مصر، بحرین اور متحدہ عرب امارات نے بھی قطر سے تمام طرح کے سفارتی تعلقات توڑ لیے ہیں۔ چار ممالک کے اس اقدام کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں اچھال آ گیا ہے۔

سعودی عرب کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کی سلطنت کو بچانے کے لئے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ وہیں، بحرین کی وزارت خارجہ نے کہا کہ وہ قطر کے دارالحکومت دوحہ سے 48 گھنٹے کے اندر اپنے سفارتی مشن کو واپس بلا رہا ہے اور اسی مدت میں قطر کے تمام سفارت کاروں کو بحرین چھوڑ دینا چاہئے۔

دہشت گردی کا ساتھ دینے کے الزام میں ان 4 ممالک نے منقطع کئے قطر سے سفارتی رشتے

وزارت نے بیان میں کہا، قطر کے تمام شہری دو ہفتوں میں بحرین چھوڑ دیں اور دونوں کے درمیان ہوائی اور سمندری آمد ورفت منقطع رہے گی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز