قاہرہ میں پولیس کی فائرنگ میں چار افراد ہلاک

Mar 04, 2017 07:18 PM IST | Updated on: Mar 04, 2017 07:18 PM IST

قاہرہ۔ مصر کی راجدھانی قاہرہ میں کل سیکورٹی فورسز نے دہشت گردانہ سرگرمیوں کی سازش کرنے والے چار افراد کو ہلاک کردیا۔ مصر کی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے ان چاروں افراد کو راجدھانی کے جنوب مغرب میں واقع علاقہ میں اس وقت روکا جب وہ ایک حملے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔ سیکورٹی فورسز نے جب ان شدت پسندوں کو روکا تو انہوں نے ان پر فائرنگ شروع کر دی۔ سیکورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ میں چاروں ہلاک ہوگئے ۔

وزارت نے بتایا کہ ان شدت پسندوں میں سے ایک کی شناخت محمد فرحت عبدالمجید (30) کے طور پر ہوئی ہے جو تکفیری گروپ کا لیڈر تھا۔ بیان میں بتایا گیا کہ جائے وقوعہ سے گولہ بارود، ہتھیار اور ایک کار برآمد کی گئی ہے۔

قاہرہ میں پولیس کی فائرنگ میں چار افراد ہلاک

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز