سان فرانسسکو میں گودام میں ہوئی فائرنگ میں چار افراد ہلاک

Jun 15, 2017 03:21 PM IST | Updated on: Jun 15, 2017 03:29 PM IST

سان فرانسسکو۔  کیلیفورنیا کے سان فرانسسکو میں امریکی پارسل کمپنی یو پی ایس کی ایک شاخ پر ایک نامعلوم مسلح شخص نے فائرنگ کر کے تین افراد کو قتل کر دیا۔ اس حملے میں دو دیگر شدید طورپر زخمی بھی ہو گئے۔ حملہ آور نے بعد میں خود کو گالی مار کر خودکشی کرلی۔ سان فرانسسکو کے قائم مقام پولیس چیف ٹونی چیپلن نے بعد میں صحافیوں کو بتایا کہ مسلح شخص کی شناخت نہیں ہو پائی ہے۔ اس نے پارسل ڈیلیوری سروس کی وردی پہن رکھی تھی۔ مسٹر چیپلن نے بتایا کہ بادی انظر میں یہ واقعہ دہشت گردی سے منسلک نظر نہیں آتا۔یوپی ایس کے ترجمان اسٹیو گوٹ نے بتایا کہ ایک غیر مطمئن ملازم نے کمپنی کے احاطے کے اندر فائرنگ کی۔ سان فرانسسکو کے میئر نے کہا، ’’ہم ہمیشہ سے ایسے بندوق سے ہوئے حملوں سے پریشان ہیں۔ یہ واقعی تشویشناک بات ہے کہ اس طرح کے بندوق سے ہو رہے حملے عام بات ہو گئی ہے۔‘‘

مقامی پولیس نے علاقے کو چاروں طرف سے گھیر کر تلاشی شروع کر دی ہے۔ مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق حملے کے متاثرین کو اسپتال لے جایا گیا ہے۔ اگرچہ یہ یقینی نہیں ہے کہ کتنے لوگوں کو اسپتال لے جایا گیا ہے اور ان کی حالت کیسی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ مقامی چینلز کی طرف سے چلائے جا رہے فوٹیج میں پولیس کی طرف سے بہت سے لوگوں کو عمارت سے باہر نکالتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

سان فرانسسکو میں گودام میں ہوئی فائرنگ میں چار افراد ہلاک

تصویر: رائٹرز

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز