کیلی فورنیا میں مسلح شخص کی فائرنگ میں چار افراد ہلاک

Nov 15, 2017 12:09 PM IST | Updated on: Nov 15, 2017 12:09 PM IST

واشنگٹن۔ امریکہ کے کیلی فورنیا میں ایک مسلح شخص نے مختلف مقامات پر گولیاں چلائیں جس میں چار افراد ہلاک اور دس دیگر زخمی ہو گئے ۔ پولیس اور مقامی ذرائع ابلاغ نے بتایا کہ کل کورننگ شہر میں ایک پرائمری اسکول کے نزدیک فائرنگ میں دو بچے بھی زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس کارروائی میں مشتبہ حملہ آور بھی مارا گیا ہے۔ امریکہ کے نائب صدر مائیک پینس نے ٹویٹ کیا ’’شمالی کیلی فورنیا میں ہوئی فائرنگ سے کافی تکلیف پہنچی ہے‘‘۔

انہوں نے کہا ’’ہم سخت قوانین نافذ کرنے کی کوششوں کی ستائش کرتے ہیں۔ ہم صورت حال پر نظررکھیں گے اور حمایت کریں گے۔ہم سبھی کے لئے بہتر زندگی کی دعا کرتے ہیں‘‘۔

کیلی فورنیا میں مسلح شخص کی فائرنگ میں چار افراد ہلاک

پولیس اور مقامی ذرائع ابلاغ نے بتایا کہ کل کورننگ شہر میں ایک پرائمری اسکول کے نزدیک فائرنگ میں دو بچے بھی زخمی ہوئے ہیں۔

شمالی کیلی فورنیا میں تہیما کاؤنٹی کے اسسٹنٹ شیرف فل جانسن نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ مسلح شخص کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ اس کے پاس ایک خود کار رائفل اور دو دستی بم برآمد ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ فائرنگ کی وجوہات کا فوری طور پر پتہ نہیں چلا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز