سری نگر ،علی گڑھ ، مظفرپور اور پٹنہ سمیت اب یہ شہربنیں گے اسمارٹ سٹی ، آخری لسٹ جاری

Jun 23, 2017 03:04 PM IST | Updated on: Jun 23, 2017 03:04 PM IST

نئی دہلی : مودی حکومت کی اہم اسکیموں میں شامل ملک کے 100 شہروں کو اسمارٹ سٹی بنانے کے پروجیکٹ میں مزید 30 شہروں کو اسمارٹ سٹی کی طرز پر تیار کیا جائے گا۔ ان 30 شہروں کا انتخاب مقابلہ کی بنیاد پر کیا گیا۔ ان اسمارٹ سٹی میں 5 سال میں 500 کروڑ کے ترقیاتی کام کئے جائیں گے۔ ہر سال 100 کروڑ ملیں گے۔

دہلی میں جمعہ کو مرکزی شہری اور ترقی کے وزیر وینکیا نائیڈو نے اسمارٹ سٹی کی چوتھی اور آخری فہرست جاری کر دی۔ جن شہروں کو آخری لسٹ میں شامل کیا گیا ہے ان میں یوپی سے الہ آباد، جھانسی اور علی گڑھ شامل ہیںجبکہ جموں و کشمیر سے سری نگر اور بہار سے پٹنہ اور مظفر پور شہر شامل ہیں ۔

سری نگر ،علی گڑھ ، مظفرپور اور پٹنہ سمیت اب یہ شہربنیں گے اسمارٹ سٹی ، آخری لسٹ جاری

Photo- Twitter

خیال رہے لکھنؤ سمیت یوپی کے 7 نام اسمارٹ سٹی میں پہلے ہی شامل ہو چکے ہیں۔ وہیں اسمارٹ سٹی کے تحت ورلڈ کلاس ٹرانسپورٹ سسٹم کے ساتھ 24 گھنٹے بجلی، پانی کی سپلائی عام لوگوں تک پہنچانا ہدف ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز