فیفا ورلڈ کپ 2018: 12 سال بعد فائنل میں فرانس، بیلجیم کا خواب ٹوٹا

فرانس ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گیا ہے۔ پیٹرس برگ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میچ میں فرانس نے بیلجیم کو 1-0 سے ہرا دیا۔

Jul 11, 2018 09:25 AM IST | Updated on: Jul 11, 2018 09:40 AM IST

فرانس ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گیا ہے۔ پیٹرس برگ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میچ میں فرانس نے بیلجیم کو 1-0 سے ہرا دیا۔ فرانس کی ٹیم تیسری بار فائنل میں پہنچنے میں کامیاب رہی۔ اس نے اس سے پہلے 1998 اور 2006 میں فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ 1998 میں وہ عالمی فاتح بنا تھا۔ وہیں، بیلجیم پہلی بار فائنل میں جانے سے محروم رہی۔

فائنل میں فرانس کا سامنا انگلینڈ اور کروشیا کے بیچ بدھ کو ہونے والے دوسرے سیمی فائنل میچ کی فاتح ٹیم سے ہو گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان زبردست ٹکر تھی۔ یہ میچ فرانس کے مضبوط ڈیفنس اور اس ورلڈ کپ میں ابھی تک سب سے زیادہ گول کرنے والی بیلجیم کی فارورڈ لائن کے بیچ کا مقابلہ تھا۔  دونوں ٹیمیں اپنی جان لگا کر کافی تیز فٹبال کھیل رہی تھیں۔ کامیابی حالانکہ فرانس کے ڈیفنس کو ملی جو بیلجیم کے اٹیک کو روکنے میں کامیاب رہی۔

فیفا ورلڈ کپ 2018: 12 سال بعد فائنل میں فرانس، بیلجیم کا خواب ٹوٹا

تصویر: فیفا

اس میچ کا واحد گول 51 ویں منٹ میں آیا۔ یہ گول سیموئل امتیتی نے  ہیڈر سے کیا۔ فرانس کے اولیور جیرو کو باکس میں گیند ملی جسے انہیں گھوم کر نیٹ میں ڈالنا چاہا اور اسی دوران گیند بیلجیم کے ڈیفنڈر کے پیر سے لگ کر باہر چلی گئی۔ فرانس کو کارنر ملا جسے اینٹونی گریج مین نے لیا اور ان کی کک پر سیموئل امٹیٹی نے ہیڈر کے ذریعہ  گول کر فرانس کو 1-0 سے آگے کر دیا۔

 

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز