فرانس : سڑک پر نماز ادا کررہے مسلمانوں پر مقامی سیاستدانوں کا حملہ ، متعدد نمازی زخمی

Nov 12, 2017 10:55 AM IST | Updated on: Nov 12, 2017 10:55 AM IST

پیرس: کلیشی شہر میں  سڑک پر نماز  پڑھنے والے مسلمانوں پر 200 افراد نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں متعدد نمازی زخمی ہوگئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فرانس کے شہر کلیشی میں مقامی سیاستدانوں نے نماز جمعہ پڑھنے والے مسلمانوں پر حملہ کردیا تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرکے کشیدہ صورتحال پر قابو پالیا اور تصادم کو بڑھنے سے روک دیا۔ 200 سے زائد افراد نے نمازیوں کے قریب آکر اونچی آواز میں قومی ترانہ بچایا اور انہیں دھکے دیئے جس پر مسلمان مشتعل ہوگئے۔

نمازجمعہ ادا کرنے والے مسلم فرانسیسی رہنما کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس نماز جمعہ کی ادائیگی کے لئے کوئی متبادل جگہ نہیں، شہر میں ایک ہی ہال مسلمانوں کے مخصوص تھا لیکن وہ بھی رواں برس مارچ میں واپس لے لیا گیا جس کی وجہ سے  ہم سڑک پر نماز ادا کرنے پر مجبور ہیں۔

فرانس : سڑک پر نماز ادا کررہے مسلمانوں پر مقامی سیاستدانوں کا حملہ ، متعدد نمازی زخمی

مسلم رہنما کا کہنا تھا کہ نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران مقامی سیاستدانوں نے ناصرف ہماری نماز میں خلل ڈالنے کی کوشش کی بلکہ نمازیوں کے قریب آکر اونچی آواز میں قومی ترانہ گایا اور دھکے دیئے گئے جس کی وجہ سے نمازیوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

 

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز