مناسب وقت پر فلسطین کو آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرلیں گے، فرانسیسی صدر کی محمود عباس کو یقین دہانی

فرانس نے اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ کسی مناسب وقت پر فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرلے گا ۔

Dec 24, 2017 02:54 PM IST | Updated on: Dec 24, 2017 02:58 PM IST

پیرس: فرانس نے اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ کسی مناسب وقت پر فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرلے گا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطین کے صدر محمود عباس نے پیرس میں فرانس کے صدر ایمانول مائکروں سے ملاقات کی ۔ ملاقات کے بعد دونوں رہنماوں نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے بھی خطاب کیا ۔ فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے کے بعد امریکہ نے دیانت دار مذاکرات کار کا درجہ کھو دیا ہے، ہم امریکہ سے مذاکرات کو مسترد کرتے ہیں۔ ہم اب امریکی امن کوششوں کو ہرگز قبول نہیں کریں گے۔

اس موقع پر فرانسیسی صدر ایمانول مائکروں نے کہا کہ ہم کسی بھی مناسب وقت میں فلسطین کو آزاد ریاست کے طورپر تسلیم کرلیں گے۔ہم ہرگز ایسی کوئی غلطی نہیں کریں گے جس سے فلسطین اسرائیل کا دشمن بن جائے،امریکہ خود کودیوارسے لگارہا ہے۔

مناسب وقت پر فلسطین کو آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرلیں گے، فرانسیسی صدر کی محمود عباس کو یقین دہانی

فرانسیسی صدر نے امریکہ کی جانب سے اقوام متحدہ کے ممبر ممالک کی امداد روکنے کی دھمکی کو بھی مستردکرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی غلطی ہے کہ وہ دور بیٹھ کر فلسطین اوراسرائیل کے تنازع کو اپنی مرضی کے مطابق حل کرنا چاہتا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکہ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کیے جانے کے خلاف قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کرلی گئی ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز