فرانس : نعرۂ تکبیر کی صدا بلند کرنے پر سیکورٹی فورسیز نے مسلم شخص کو ماری گولی

Nov 19, 2017 11:27 AM IST | Updated on: Nov 19, 2017 11:27 AM IST

میڈرڈ : اسپین میں پولیس نے ایک ہائی وے ٹول پلازہ پر ایک غیر مسلح فرانسیسی کو گولی مار کر زخمی کر دیا۔غیرملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہسپانوی پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ فرانسیسی سرحد کے قریب ہسپانوی علاقہ میں پیش آیا،اس علاقہ میں ایک ٹول پلازہ پر کئی دوسرے ڈرائیوروں کی طرح یہ فرانسیسی شہری بھی، جو ایک مراکشی نژاد مسلمان ہے، ایک خاتون کے ساتھ اپنی گاڑی میں وہاں سے گزرنے کی کوشش میں تھا۔

بعد ازاں ہسپانوی پولیس کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق یہ شخص قدرے اونچی آواز میں ’اللہ اکبر‘ کہتا جا رہا تھا، اس موقع پر موجود پولیس اہلکاروں کو شبہ ہوا کہ شاید وہ مسلح تھا اور کوئی حملہ کرنا چاہتا تھا۔

فرانس : نعرۂ تکبیر کی صدا بلند کرنے پر سیکورٹی فورسیز نے مسلم شخص کو ماری گولی

علامتی تصویر

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز