پڑھئے ، آخر کیوں کیٹرینہ کیف اور جینیفرلوپیز کو سب سے زیادہ فٹ مانتی ہیں گوہر خان ؟

ریالٹی شو 'بگ باس 7' فیم گوہر نے کہا کہ دنیا میں سب سے زیادہ فٹ اداکار جینیفر لوپیز ہیں جن کی عمر تقریبا 48 سال ہے۔

Aug 02, 2017 08:47 PM IST | Updated on: Aug 02, 2017 08:47 PM IST

نئی دہلی: بالی وڈ اداکارہ گوہر خان کیٹرینا کیف اور جینیفر لوپیز کو سب سے زیادہ فٹ اداکارہ مانتی ہیں۔ ریالٹی شو 'بگ باس 7' فیم گوہر نے کہا کہ دنیا میں سب سے زیادہ فٹ اداکار جینیفر لوپیز ہیں جن کی عمر تقریبا 48 سال ہے۔جینیفر اپنی جسمانی ساخت سے کہیں سے بھی اتنی عمر کی نہیں لگتی ہیں۔ بالی ووڈ میں کیٹرینا کی فٹنس کا کوئی جواب نہیں۔

گوہر خان نے کہا، "کیٹرینا اپنے جسم کو مینٹین رکھنے کے لئے رقص کا سہارا لیتی ہیں جیسا کہ میں بھی کرتی ہوں۔ گوہر نے کہا کہ اپنے جسم کو مینٹین کرنے کے لئے وہ کسرت کے علاوہ کھانے پر بھی بہت توجہ دیتی ہیں۔ انہوں نے کہا، "میرا فٹنس منترہے کہ صحیح کھانا صحیح مقدار میں کھانا۔ آج کے دور میں جس طرح سے کھانے میں ملاوٹ ہو رہی ہے، اس صورت حال میں آپ کو کھانے کے تعلق سے مزید محتاط رہنا ہوتا ہے۔

پڑھئے ، آخر کیوں کیٹرینہ کیف اور جینیفرلوپیز کو سب سے زیادہ فٹ مانتی ہیں گوہر خان ؟

گوہر نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ اب عام لوگ بھی کھانے کے تعلق سے بیدار ہو رہے ہیں اور کھانے پر بہت توجہ دے رہے ہیں۔ لوگوں کو توجہ دینی چاہئے کہ کچھ بھی زیادہ نہ کھائیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز