عام انتخابات میں کامیابی کے بعد انجیلا مورکل چوتھی میعاد کیلئے جرمن چانسلر منتخب

Sep 25, 2017 10:12 AM IST | Updated on: Sep 25, 2017 10:13 AM IST

برلن: انجیلا مورکل ایک مرتبہ پھر جرمن پارلیمانی انتخابات جیتنے میں کامیاب ہو گئی ہیں۔ جرمن شہریوں کو ان کا اقتدار میں مسلسل رہنا پسند ہے۔ تاہم چوتھی مدت صدارت میں مورکل کےسامنے متعدد چیلجز کا سامنا ہوگا۔

عبوری سرکاری نتائج کے مطابق محترمہ مورکل کی کنزرویٹیو سی ڈی یو اور سی ایس یو اتحاد کو 33 فی صد ووٹ حاصل ہوئے ہیں جبکہ سابقہ حکومت میں ان کی اتحادی معاون سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی ( ایس پی ڈی ) کو 20.5فی صد ووٹ ملے ہیںاور اس پارٹی نے اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وہیں الٹرنیٹیو فار جرمنی (اے ایف ڈی) 12.6 فی صد ووٹوں کے ساتھ ملک کی تیسری سب سے بڑی پارٹی بن گئی ہے۔

عام انتخابات میں کامیابی کے بعد انجیلا مورکل چوتھی میعاد کیلئے جرمن چانسلر منتخب

فائل فوٹو

محترمہ مورکل نے اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا کہ انہیں بہتر نتائج کی امید تھی اور آنے والا وقت چیلنج سے بھرپور ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اے ایف ڈی کو ووٹ دینے والے لوگوں کی پریشانیوں کو سمجھیں گی تاکہ وہ پھر سے ان کا اعتماد حاصل کرسکیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز