.....ڈیٹ پر گئی لڑکی کھا گئی 8000 روپیے کا کھانا، لڑکے سے بولی تم کچھ بھی کرنے کے لایق نہیں ہو

Jan 12, 2019 10:39 PM IST | Updated on: Jan 12, 2019 11:09 PM IST

وہ دونوں پہلی بار ڈیٹ پر گئے۔ لڑکے نے کھانے میں اسپیگتی منگائی اور پینے کے لئے شراب۔ لڑکی نے لابسٹر اور وائن۔ لڑکے کے کھانے کا بل تھا 1500  روپیے اور لڑکی کےکھانے کا بل 8000 روپیےآیا۔ جب بل دینے کی باری آئی تو لڑکی امید کر رہی تھی کہ لڑکا پورا بل دےگا۔ آخرکار یہ دونوں کی پہلی ڈیٹ جو تھی۔ لیکن جو ہوا اس کا بلکل الٹا تھا۔

لڑکے نے اپنا 1500 روپیے کا بل بھر دیا اور لڑکی کا بل نہیں بھرا۔ لڑکی کو اپنا 8000 روپیے کا بل خود بھرنا پڑا۔ خیر لڑکی نے بل بھرا اور دونوں نے ایک دوسرے کو وداع کہا۔ اب لڑکے نے جب لڑکی کو اگلی بار ڈیٹ پر چلنے کو کہا تو لڑکی نے صاف انکار کر دیا۔ لڑکی بےحد غصہ  ہو گئی ۔ لڑکی نے کہا پہلی ڈیٹ پر تم نے مجھے اپنا بل بھرنے کو کہا اور اب دوبارہ ڈیٹ پر چلنے کو کہہ رہے ہو۔

.....ڈیٹ پر گئی لڑکی کھا گئی 8000 روپیے کا کھانا، لڑکے سے بولی تم کچھ بھی کرنے کے لایق نہیں ہو

Loading...

لڑکے نے یہ سارا قصہ ریڈ ایٹ نامہ ویب سائٹ پر بیان کیا۔ ایک لمبی پوسٹ لکھ کر اس نے پورا واقعہ بتایا ہے۔ لڑکا نے بتایا کہ وہ طالب علم ہے کوئی شوگر ڈیڈی نہیں۔ وہیں لڑکی اس بات پر ناراض ہوگئی ۔ اس نے لڑکے کو لوزر بولا اور کہا کہ جنٹل مین ہمیشا بل پے کرتے ہیں۔

 

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز