اسرو نے سب سے وزنی راکٹ کا کیا کامیاب لانچ ، دیکھیں ویڈیو

Jun 05, 2017 09:48 PM IST | Updated on: Jun 05, 2017 09:48 PM IST

حیدرآباد: ہندوستانی خلائی جانچ تنظیم (اِسرو) نے اب سے کچھ دیر پہلے سری ہری کوٹہ کے ستیش دھون خلائی مرکز سے جی ایس ایل وی مارک III ڈی۔1 راکٹ کو کامیابی کے ساتھ چھوڑا۔ یہ ہندوستانی سرزمین سے چھوڑا گیا اب تک کا سب سے وزنی راکٹ ہے۔

نئی تیار کردہ دیسی ساختہ خلائی گاڑی نے مواصلاتی سیٹلائٹ جی ایس اے ٹی -19 کو جیوسنکرونس مدار میں بھیجا اور اسے آج 5.28 منٹ پر خلائی بندرگاہ کے دوسرے لانچ پیاڈ سے چھوڑا گیا۔

اسرو نے سب سے وزنی راکٹ کا کیا کامیاب لانچ ، دیکھیں ویڈیو

قابل ذکر ہے کہ 4 ٹن کی خلائی گاڑی کو پہلی مرتبہ تیار کیا گیا ہے جس میں دیسی ساختہ 20 ٹن سائیکروجینک اپر اسٹیج ہے۔ اِسرو کی اب تک کی سب سے زیادہ طاقتور راکٹ 3136 کیلو گرام کی ہے جسے خلاء میں بھیجا گیا۔ صدر جمہوریہ، وزیراعظم اور دیگر بیشتر اہم شخصیتوں نے اس تاریخی کارنامہ پر اِسرو کے سائنسدانوں کو مبارکباد پیش کی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز