امریکہ کے نقش ِ قدم پر چلتے ہوئے اب گوئٹے مالا نے بھی مقبوضہ بیت المقدس میں کھولا اپنے سفارتخانہ

May 18, 2018 12:02 AM IST | Updated on: May 18, 2018 12:02 AM IST

یروشلم : امریکہ کے نقش ِ قدم پر چلتے ہوئے اب گوئٹے مالا نے بھی مقبوضہ بیت المقدس میں اپنے سفارتخانہ کھول دیا۔ خیال رہے کہ کچھ دنوں قبل ہی امریکہ نے اپنا سفارتخانہ یروشلم میں منتقل کیا ہے ۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکی سفارتخانے کی منتقلی پر عالمی مذمتوں اور 60 سے زائد فلسطینیوں کی اموات کے باوجود گوئٹے مالا نے امریکہ کی تقلید کرتے ہوئے دو روز بعد ہی اپنا سفارخانہ القدس منتقل کردیا۔

سفارتخانے کی افتتاحی تقریب میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور گوئٹے مالا کے صدر جیمی مورالس سمیت دونوں ممالک کے وفود نے شرکت کی۔ اس موقع پر گوئٹے مالا کے صدر کا کہنا تھا کہ ان کے ملک نے اسرائیل کے لیے پیار و محبت، وفاداری اور دوستی کا پیغام بھیجا ہے۔

امریکہ کے نقش ِ قدم پر چلتے ہوئے اب گوئٹے مالا نے بھی مقبوضہ بیت المقدس میں کھولا اپنے سفارتخانہ

فوٹو : رائٹر

گوئٹے مالا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس اقدام پر امریکا نے کوئی دباؤ نہیں ڈالا ۔گوئٹے مالا دوسرا ملک تھا جس نے 1948میں اسرائیل کے قیام کو بطور ریاست تسلیم کیا تھا جب کہ ان دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعاون کی ایک تاریخ ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز