کابل میں اسپتال میں حملہ، فائرنگ اور دھماکہ

Mar 08, 2017 01:48 PM IST | Updated on: Mar 08, 2017 01:49 PM IST

کابل۔ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں امریکی سفارت خانے کے نزدیک فوج کے اسپتال میں آج دہشت گردوں نے فائرنگ کی۔ ایک عینی شاہد کے مطابق سکیورٹی دستوں نے محمد دور خان اسپتال کو چاروں طرف سے گھیر لیا ہے۔ یہاں کچھ دیر پہلے دھماکے ہوئےتھے۔ اسپتال میں کام کرنے والے ایک ملازم عبد القادر نے بتایا کہ بڑی تعداد میں حملہ آور اسپتال کے اندر چھپے ہوئے ہیں۔ قادر نے کہا،’’میں نے ڈاکٹر کا لباس پہنے ہوئے ایک شخص کو فائرنگ کرتے دیکھا۔ گولی لگنے سے ایک مریض اور اسپتال کے ایک ملازم کی موت ہوگئی۔وہ اے کے 47سے گولی چلارہا تھا،لیکن میں نے اسپتال میں دیگر جگہوں سے بھی فائرنگ کی آواز سنی۔

ٹولو نیوز ٹیلی ویژن نے اسپتال میں کام کررہے ایک ڈاکٹر کے حوالے سے بتایا کہ پہلے اسپتال میں دھماکے کئےگئے اور اس کے بعد فائرنگ کی گئی۔سکیورٹی دستوں نے اسپتال کا چاروں سمت سے محاصرہ کرلیا ہے اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔

کابل میں اسپتال میں حملہ، فائرنگ اور دھماکہ

رائٹرز

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز