ممبئی حملوں کے اہم ملزم حافظ سعید نے ہائی کورٹ میں نظر بندی کو کیا چیلنج

Feb 22, 2017 12:39 PM IST | Updated on: Feb 22, 2017 12:39 PM IST

لاہور : ممبئی حملوں کے اہم ملزم جماعت الدعوۃ کے سرغنہ حافظ سعید اور چار دیگر دہشت گردوں نے اپنی نظر بندی کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ لاہور ہائی کورٹ کے جج سردار محمد شمیم ​​خان ان درخواستوں پر بدھ یعنی آج سماعت کریں گے۔

حافظ سعید، ملک ظفر اقبال، عبد الرحمن عابد، قاضی کاشف حسین اور عبداللہ عبید نے سینئر وکیل اے کے ڈوگر کے ذریعے اپنی نظربندی کو چیلنج کیا ہے۔ حکومت نے سعید ، جماعت الدعوہ اور فلاح انسانیت کے چار دیگر افراد کو ملک کے انسداد دہشت گردی قانون کے تحت 30 جنوری کو لاہور میں گھر میں نظربند کر دیا تھا، جس کی وجہ سے اس کی پارٹی اور ساتھیوں کی جانب سے کافی ہنگامہ کیا گیا تھا۔

ممبئی حملوں کے اہم ملزم حافظ سعید نے ہائی کورٹ میں نظر بندی کو کیا چیلنج

وہیں پاکستان کا کہنا ہے کہ دہشت گردی مخالف قانون کے تحت فورٹھ شیڈول میں ڈالا گیا جماعت الدعوة کا سربراہ حافظ سعید ملک کے لئے ایک سنگین خطرہ ثابت ہو سکتا ہے اور اس وجہ سے ملک کے مفاد کو ذہن میں رکھتے ہوئے اسے نظربند کیا گیا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز