دہشت گرد حافظ سعید کی پاکستانی سیاست میں انٹری، پارٹی کا نام ركھا ملی مسلم لیگ

Aug 07, 2017 11:53 PM IST | Updated on: Aug 07, 2017 11:53 PM IST

اسلام آباد : دہشت گرد حافظ سعید کی تنظیم جماعت الدعوۃ نے انتخابی سیاست میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس پارٹی کا نام ملی مسلم لیگ رکھا گیا ہے۔ پیر کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کر کے پارٹی کا نام، لوگو اور پرچم عوام کے سامنے پیش کیا گیا۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق اگلے دو دن میں پاکستان الیکشن کمیشن میں پارٹی کا رجسٹریشن کرا دیا جائے گا۔ وہیں 14 اگست کو پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر ایک اجتماع بھی منعقد کیا جائے گا۔ سیف اللہ خان کو پارٹی کا صدر بنایا گیا ہے۔ خان نے صحافیوں کو بتایا کہ حافظ سعید کو رہا کرانا پارٹی کا اولین مقصد ہے۔ حالانکہ انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ پارٹی میں سعید کی کیا رول ہو گا۔

دہشت گرد حافظ سعید کی پاکستانی سیاست میں انٹری، پارٹی کا نام ركھا ملی مسلم لیگ

رائٹرز

پارٹی کا مرکزی ترجمان تابش قیوم کو بنایا گیا ہے۔ کا کہنا ہے کہ میں اس بات کی تصدیق کرتا ہوں کہ ہم نے ملی مسلم لیگ کے نام سے ایک سیاسی تنظیم بنالی ہے، جو ایک آزاد سیاسی جماعت ہوگی اور ہم نے جو عوام کی خدمت کی ہے، اس کے بل بوتے پر ہم سیاست کریں گے ۔ ہمارا نظریہ وہی ہے، جو نظریہ پاکستان ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز