ممبئی دہشت گردانہ حملوں کے ماسٹر مائنڈ حافظ سعید نے لاہور میں اپنی سیاسی پارٹی ملی مسلم لیگ کا کھولا دفتر

Dec 25, 2017 01:25 PM IST | Updated on: Dec 25, 2017 01:25 PM IST

لاہور : ممبئی دہشت گردانہ حملوں کا ماسٹر مائنڈ حافظ سعید اب سیاست میں آنا چاہتا ہے۔ پاکستان میں 2018 میں ہونے والے عا م انتخابات کے پیش نظر حافظ سعید کی سیاسی پارٹی ملی مسلم لیگ کو الیکشن کمیشن میں رجسٹرکرانے کی کوششیں تیز ہوگئی ہیں ۔ خبروں کے مطابق حافظ سعید نے اس کیلئے لاہور میں ایک دفتر بھی کھول لیا ہے۔

پاکستانی اخبار ڈان کی ایک خبر کے مطابق لاہور کے موہنی روڈ پر ملی مسلم لیگ کے دفتر کا حافظ سعید نے اتوار کو باضابطہ افتتاح بھی کیا ۔ یہی نہیں اس دوران حافظ سعید نے علاقہ کے لوگوں سے ملاقات بھی کی اور ان کی پریشانیوں سے بھی واقفیت حاصل کی ۔

ممبئی دہشت گردانہ حملوں کے ماسٹر مائنڈ حافظ سعید نے لاہور میں اپنی سیاسی پارٹی ملی مسلم لیگ کا کھولا دفتر

خیال رہے کہ مسلم مسلم لیگ ممنوعہ لشکر طیبہ اور جماعت الدعوۃ کی ہی ایک شاخ ہے۔ جماعت الدعوۃ نے اس پارٹی کی اس وقت تشکیل کی تھی ، جب حافظ سعید نظر بند تھا۔

قابل ذکر ہے کہ لاہور میں نیشنل اسمبلی کی این اے 120 سیٹ پر ستمبر میں ہوئے ضمنی انتخابات میں جماعت الدعوۃ امیدوار شیخ یعقوب تیسرے نمبر پر رہا تھا ۔ اس سیٹ پر سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کامیاب ہوئی تھیں اور پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار یاسمین رشید دوسرے نمبر پر رہی تھیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز