پاکستان : ممبئی دہشت گردانہ حملہ کے ماسٹر مائنڈ حافظ سعید کی پارٹی 2018 میں لڑے گی عام انتخابات

Sep 18, 2017 11:40 PM IST | Updated on: Sep 18, 2017 11:40 PM IST

لاہور: ممبئی دہشت گردانہ حملہ کے ماسٹر مائنڈ حافظ سعید کی پارٹی اگلے سال پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات میں میدان میں اترے گی۔ حافظ سعید کی پارٹی ملی مسلم لیگ انتخابات لڑے گی۔ خیال رہے کہ گزشتہ ماہ ہی حافظ سعید نے ملی مسلم لیگ نام سے پارٹی کی تشکیل کا اعلان کیا تھا۔

اتوار کو لاہور میں نیشنل اسمبلی کی این اے 120 سیٹ پر ہوئے ضمنی انتخابات میں جماعت الدعوۃ حمایت یافتہ امیدوار شیخ یعقوب تیسرے نمبر پر رہا۔ اس سیٹ پر معزول وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کامیاب ہوئیں اور پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار یاسمین راشد دوسرے نمبر پر رہیں۔

پاکستان : ممبئی دہشت گردانہ حملہ کے ماسٹر مائنڈ حافظ سعید کی پارٹی 2018 میں لڑے گی عام انتخابات

یعقوب نے کہا کہ ملی مسلم لیگ اگلے سال ہونے والے انتخابات میں ہر سیٹ پر اپنے امیدوار کھڑا کرے گی۔ یعقوب ملی مسلم لیگ کے بینر تلے این اے 120 سیٹ کے ضمنی الیکشن میں کھڑا ہونا چاہتا تھا ، لیکن ایسا نہیں ہوسکا کیونکہ یہ پارٹی ابھی الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ نہیں ہوئی ، جس کی وجہ سے وہ آزاد امیدوار کی حیثیت سے میدان میں اترا۔

دی نیویارک ٹائمس کے مطابق امریکی مالیاتی محکمہ کی جانب سے 2012 میں جاری ممنوعہ افراد کی فہرست میں یعقوب کا نام بھی شامل تھا۔ یعقوب نے کہا کہ ہمیں این اے 120 میں بہت اچھا رد عمل ملا ، یہ ہمارا پہلا الیکشن تھا اور لوگوں نے ہمارا ستقبال کیا ۔ یعقوب نے مزید کہا کہ ہم سیاسی میدان میں اپنا قدم جمانے کیلئے آرہے ہیں ۔ لوگ ایسی پارٹی چاہتے ہیں جو پاکستان کو ہندوستان ، امریکہ اور اسرائیل جیسے دشمن ممالک کے خلاف مضبوط بنائے اور ساتھ ہی لوگوں کی بنیادی پریشانیوں کا حل بھی کرے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز