دہشت گرد حافظ سعید کی پارٹی کا پہلا الیکشن ، نواز کی اہلیہ کے خلاف میدان میں اتارا امیدوار

Aug 14, 2017 09:31 AM IST | Updated on: Aug 14, 2017 09:31 AM IST

اسلام آباد : پاکستان میں یہ اپنی نوعیت کا منفرد معاملہ ہوگا ، جب کوئی دہشت گرد انتخابات میں اپنا امیدوار اتارے گا ۔ بتا دیں کہ پاکستان کی دہشت گرد تنظیم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید نے گزشتہ دنوں سیاسی پارٹی بنانے کا اعلان کیا تھا اور اب وہ نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کے خلاف ضمنی انتخابات میں اپنے امیدوار کو اتارنے جا رہا ہے ۔

دراصل  پاناما گیٹ معاملے میں سپریم کورٹ کی طرف سے نااہل قرار دئے جانے کے بعد نواز شریف کی خالی ہوئی قومی اسمبلی سیٹ سے ان کی اہلیہ کلثوم الیکشن لڑ رہی ہیں ۔ حافظ سعید اسی سیٹ پر اپنا امیدوار اتار رہا ہے ۔

دہشت گرد حافظ سعید کی پارٹی کا پہلا الیکشن ، نواز کی اہلیہ کے خلاف میدان میں اتارا امیدوار

ممبئی حملے کے ماسٹر مائنڈ حافظ کی قیادت والی سیاسی پارٹی کا نام ملی مسلم لیگ  ہے ۔ اس کا قیام حال ہی میں کیا گیا تھا ۔لاہور کی قومی اسمبلی  120 سیٹ پر ہو رہے ضمنی انتخابات کے لئے مسلم لیگ ن کے ارکان آصف کرمانی اور کیپٹن صفدر نے کلثوم کی نامزدگی داخل کیا ۔

 

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز