حج 2017 : سال رواں عازمین حج کی تعداد میں اب تک 24 فی صد اضافہ ، کل 1070951 عازمین کی آمد

سعودی عرب میں اس سال حج کے لیے دنیا بھر سے برّی ، بحری اور فضائی راستوں سے دس لاکھ سے زیادہ عازمین پہنچ چکے ہیں۔

Aug 20, 2017 09:53 PM IST | Updated on: Aug 20, 2017 09:53 PM IST

جدہ : سعودی عرب میں اس سال حج کے لیے دنیا بھر سے برّی ، بحری اور فضائی راستوں سے دس لاکھ سے زیادہ عازمین پہنچ چکے ہیں۔جمعہ کی رات تک سعودی عرب میں کل 1070951 عازمین حج کی آمد ہوچکی تھی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کی خبر کے مطابق سعودی عرب کی نظامت عامہ برائے پاسپورٹس کے مطابق گذشتہ سال اسی عرصے کے مقابلے میں اس سال عازمینِ حج کی تعداد میں 24 فی صد اضافہ ہواہے اور گذشتہ سال کے مقابلے میں 204302 زیادہ عازمین حجاز مقدس آئے ہیں۔

حج 2017 : سال رواں عازمین حج کی تعداد میں اب تک 24 فی صد اضافہ ،  کل 1070951 عازمین کی آمد

نظامت نے مزید بتایا ہے کہ سب سے زیادہ حجاج کرام فضائی پروازوں کے ذریعے آئے ہیں۔ ان کی تعداد 1015482 ہے۔ زمینی راستوں سے آنے والے عازمینِ حج کی تعداد 50554 ہے اور 4915 عازمین حج بحری سفر کے ذریعے سعودی عرب پہنچے ہیں۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز