حج 2017 : ہندوستان سمیت دنیا بھر سے فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے اب تک 1705181 عازمین پہنچ چکے ہیں سعودی عرب

سعودی عرب کی نظامت عامہ برائے پاسپورٹس نے اپنے روزانہ کے اعداد وشمار میں بتایا ہے کہ 1602661 عازمین حج فضائی سفر کے ذریعے پہنچے ہیں۔

Aug 27, 2017 09:51 PM IST | Updated on: Aug 27, 2017 09:51 PM IST

مکہ : ہندوستان سمیت سعودی عرب میں دنیا بھر سے فریضہ حج کی ادائی کے لیے جمعہ تک 1705181 عازمین پہنچ چکے ہیں۔ سعودی عرب کی نظامت عامہ برائے پاسپورٹس نے اپنے روزانہ کے اعداد وشمار میں بتایا ہے کہ 1602661 عازمین حج فضائی سفر کے ذریعے پہنچے ہیں۔ 87685 کی بری راستے سے آمد ہوئی ہے اور 14835 سمندری راستے سے سعودی عرب پہنچے ہیں۔

ہندوستان سے اب تک 170050 عازمین حج کی آمد ہوئی ہے جبکہ پاکستان سے اب تک 183337 عازمین حج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔ مسلم اکثریتی ملک انڈونیشیا سے سب سےزیادہ تعداد میں عازمین سعودی عرب پہنچے ہیں۔ ان کی تعداد 226,541ہے۔

حج 2017 : ہندوستان سمیت دنیا بھر سے فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے اب تک 1705181 عازمین پہنچ چکے ہیں سعودی عرب

العربیہ ڈاٹ نیٹ کی خبر کے مطابق  سعودی عرب کی سکیورٹی فورسز نے حج سے قبل مکہ مکرمہ میں پریڈ کی ہے۔اس موقع پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور دوسری اعلیٰ عہدے داروں نے پریڈ ملاحظہ کی اور حج کے لیے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔واضح رہے کہ اس سال حج کے لیے دنیا بھر سے بیس سے تیس لاکھ کے درمیان عازمین ِ حج کی مکہ مکرمہ میں آمد متوقع ہے۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز