حج 2017 : سال رواں 23 لاکھ 52 ہزار 122 فرزندان توحید نے فریضہ حج کیا ادا ، 3 لاکھ سویلین اور سیکورٹی اہلکار خدمت پر مامور

ان میں سے 17 لاکھ 52 ہزار 14 حجاج کرام بیرون ملک سے حجاز مقدس مقدس پہنچے جب کہ اندرون ملک سے حج کرنے والوں کی تعداد 6 لاکھ 108 ہے۔

Sep 01, 2017 12:50 PM IST | Updated on: Sep 01, 2017 12:50 PM IST

مکہ مکرمہ :  دنیا بھر سے آئے لاکھوں فرزندان توحید مکہ مکرمہ میں مناسک حج ادا کر رہے ہیں۔ گذشتہ شام لاکھوں حجاج کرام نے مزدلفہ میں مغرب اور عشاء کی نمازیں ایک ساتھ ادا کیں اور شیطان کو مارنے کے لئے کنکریاں جمع کیں۔ مزدلفہ رات گذارنے کے بعد نماز فجر کے بعد عازمین حج منیٰ کی جانب روانہ ہو رہے ہیں جہاں وہ جمرہ العقبہ پر رمی کرنے کے بعد قربانی دیں گے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے سرکاری سطح پر جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق رواں سال مجموعی طور پر 23 لاکھ 52 ہزار 122 فرزندان توحید نے فریضہ حج ادا کیا ہے۔ ان میں سے 17 لاکھ 52 ہزار 14 حجاج کرام بیرون ملک سے حجاز مقدس مقدس پہنچے جب کہ اندرون ملک سے حج کرنے والوں کی تعداد 6 لاکھ 108 ہے۔

حج 2017 : سال رواں 23 لاکھ 52 ہزار 122 فرزندان توحید نے فریضہ حج کیا ادا ، 3 لاکھ سویلین اور سیکورٹی اہلکار خدمت پر مامور

درایں اثنا سعودی وزیر صحت کا کہنا ہے کہ تمام حجاج کرام ہر قسم کی وبائی اور متعدی امراض سے مکمل طور پرمحفوظ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت نے کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تمام انتظامات کر رکھے ہیں۔

سرکاری بیانات کے مطابق ضیوف الرحمان کی خدمت کے لیے تین لاکھ سول اور سیکورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ عازمین حج کو ایک سے دوسرے مقام تک منتقل کرنے کے لیے اکیس ہزار بسوں کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔ گذشتہ روز میدان عرفات میں رکن اعظم کی ادائی کے دوران فضائی نگرانی بھی جاری رہی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز