حج 2017 : مزید41 قطری عازمین حج سعودی عرب پہنچے ، سعودی ائیرلائنز کی 7 پروازیں قطر کیلئے مختص

Aug 18, 2017 09:32 PM IST | Updated on: Aug 18, 2017 09:46 PM IST

ریاض : جمعہ کے روز دوپہر تک سلوی کی سرحدی گزرگاہ کے راستے 41 قطر عازمین حج مملکت سعودی عرب میں داخل ہوئے۔ اس طرح جمعرات اور جمعے کے روز داخل ہونے والے قطری عازمین حج کی مجموعی تعداد 207 ہو گئی۔ سعودی جنرل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے اپنی ایک ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ خادم حرمین شریفین کی ہدایات پر عمل درامد کرتے ہوئے جنرل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے زمینی ٹرانسپورٹروں کو اجازت دی ہے کہ وہ قطری عازمین حج کو ٹرانسپورٹ کی خدمات فراہم کریں۔

ادھر سعودی عرب کی حکومت نے قطر سے تعلق رکھنے والے عازمین حج کو فضائی ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے کے لیے ’بوئنگ 300.777‘ طرز کےجدید ترین سات مسافر برادر طیارے مختص کیے ہیں جو قطری عازمین حج کو دوحہ سے جدہ کے شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے تک پہنچائیں گے۔ یہ پروازین 22 اگست سے 25 اگست تک جاری رہیں گی۔ جب کہ قطری حجاج کرام کی واپسی کی پروازیں پانچ ستمبر سے شروع ہوں گی۔

حج 2017 : مزید41 قطری عازمین حج سعودی عرب پہنچے ، سعودی ائیرلائنز کی 7 پروازیں قطر کیلئے مختص

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی ایئرلائن اور سول ایوی ایشن کے درمیان قطری عازمین حج کو سفری سہولت فراہم کرنے سے اتفاق کیا گیا ہے۔سعودی فضائی کمپنی کے ڈائریکٹر جنرل انجینیر محمد العتیبی نے ایک بیان میں بتایا کہ سعودی ایئرلائن قطری عازمین حج کو لانے اور واپس لے جانے کے لیے خصوصی حج پروازیں چلائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ حج پروازوں کے لیے قطری حکومت کی جانب سے مسافر جہازوں کو اترنے کا اجازت نامہ جاری کیا جائے گا تاہم ابھی تک دوحہ نے اجازت نامہ جاری نہیں کیا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز