لبَّیک اللّهمّ لبَّیک کی روح پرور صداؤں کے ساتھ مناسک حج کا باقاعدہ آغاز ہو گیا

لاکھوں عازمین احرام باندھ کر حج کی نیت کر کے تلبیہ کہتے ہوئے لاکھوں کی تعداد میں منیٰ پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔

Aug 30, 2017 02:14 PM IST | Updated on: Aug 30, 2017 02:14 PM IST

جدہ۔ سعودی عرب میں آج 8 ذوالحجہ ہے جو کہ مناسک حج کا پہلا دن ہوتا ہے۔ لاکھوں عازمین احرام باندھ کر حج کی نیت کر کے تلبیہ کہتے ہوئے لاکھوں کی تعداد میں منیٰ پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔ یہاں وہ یوم ترویہ گزاریں گے۔  منیٰ میں ہی عازمین آج ظہر، عصر، مغرب اور عشا جب کہ کل فجر کی نماز ادا کریں گے۔ اس  کے بعد عازمین عرفات کے لئے روانہ ہوں گے جہاں حج کا رکن اعظم وقوف عرفات ہوگا۔

کل میدان عرفات میں نماز ظہر اور عصرایک ساتھ ادا کرنے اور مسجد نمرہ میں خطبہ حج سننے کے بعد عصر اور مغرب کے درمیان وقوف ہوگا جس میں حجاج کرام، اللہ رب العزت کے حضور ذکر و تسبیح کیساتھ خصوصی دعائیں کریں گے۔

لبَّیک اللّهمّ لبَّیک کی روح پرور صداؤں کے ساتھ مناسک حج کا باقاعدہ آغاز ہو گیا

سعودی عرب میں مناسک حج کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے اور لاکھوں عازمین منیٰ کی جانب رواں دواں ہیں۔ فائل فوٹو۔

Loading...

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق، سعودی حکام نے منگل کے روز اعلان کیا تھا کہ بیس لاکھ سے زیادہ عازمین رواں برس فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے پہنچے ہیں۔ اس موقع پر ریاست کے متعلقہ مختلف سکیورٹی اداروں کی جانب سے سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں تا کہ عازمین حج کی سلامتی اور ان کی جانب سے سہولت کے ساتھ مناسک کی ادائیگی کو یقینی بنایا جا سکے۔

سعودی حکومت نے دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر ایک لاکھ سے زائد اہلکاروں کو مختلف مقامات پر تعینات کیا ہے ۔ سعودی حکومت نے دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر ایک لاکھ سے زائد اہلکاروں کو مختلف مقامات پر تعینات کیا ہے ۔

سعودی حکومت نے دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر ایک لاکھ سے زائد اہلکاروں کو مختلف مقامات پر تعینات کیا ہے ۔ اس کے علاوہ مسلسل فضائی نگرانی بھی کی جارہی ہے۔

 

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز