حج 2017 : خادم حرمین شریفین شاہ سلمان نے سال رواں 5000 عازمین کی قربانیوں کے اخرات کئے برداشت

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدا لعزیز سال روں 5000 قربانیوں کا خرچہ برداشت کریں گے

Sep 01, 2017 01:47 PM IST | Updated on: Sep 01, 2017 01:48 PM IST

مکہ مکرمہ : خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدا لعزیز سال روں 5000  قربانیوں کا خرچہ برداشت کریں گے ۔ یہ ان عازمین حج کی قربانیوں کا خرچہ ہوگا ، جو سال رواں شاہ سلمان کے مہمان کی حیثیت سے فریضہ حج کی ادائیگی کررہے ہیں ۔ ان میں 80 ممالک کے عازمین حج شامل ہیں ۔

عرب نیوز کے مطابق حج گیسٹ پروگرام کے سکریٹری جنرل عبد اللہ بن مدلج المدلج کے مطابق اس میں فلسطین میں شہید جوانوں کے اہل خانہ ، مصری فوج اور پولیس اہلکار اور ان سوڈانی فوجیوں کے اہل خانہ شامل ہیں ، جو تباہ کن طوفان یا پھر باز آبادکاری سے متعلق کاموں کے دوران فوت کرگئے تھے ۔ عبد اللہ بن مدلج نے مزید بتایا کہ اس سال 5000  عازمین کی قربانی کا خرچہ شاہ سلمان برداشت کررہےہیں جبکہ پچھلے سال 2400  عازمین کے اخراجات انہوں نے برداشت کئے تھے۔

حج 2017 : خادم حرمین شریفین شاہ سلمان نے سال رواں 5000 عازمین کی قربانیوں کے اخرات کئے برداشت

photo arab news

انہوں نے مزید بتایا کہ اس سلسلہ میں متعلقہ اتھاریٹی اور ایجنسیوں سے رابطہ کرلیا گیا ہے اور متعلقہ افراد کو بھی اس بابت بتادیاگیا ہے۔ خیال رہے کہ اس پروگرام کو مقصد سعودی عرب ، عرب ممالک کے باشندگا اور اسلامی ممالک کے باشندوں کے درمیان تعلقات کو خوشگوار بنانا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز