شاہ سلمان کی دریا دلی: مصر کے ایک ہزار شہیدوں کے کنبوں کو اپنی میزبانی میں کرائیں گے حج

Aug 03, 2017 11:37 AM IST | Updated on: Aug 03, 2017 11:37 AM IST

قاہرہ۔ سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی میزبانی میں رواں سال مصر کے ایک ہزار شہیدوں کے کنبے حج کی سعادت حاصل کریں گے۔ مصر میں تعینات سعودی عرب کے سفیر نے گزشتہ روز اس بات کی جانکاری دی۔ سفیر نے کہا کہ مصر کے سلامتی دستوں کے ہزاروں کنبوں نے اپنے مادر وطن کی حفاظت میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر دیا ۔ ان کنبوں کو شاہ سلمان اپنی میزبانی میں حج ادا کرائیں گے۔

عرب نیوز ڈاٹ کام کے مطابق، سفیر احمد بن عبد العزیز قطان نے کہا کہ شاہ سلمان نے متعلقہ ایجنسیوں کو ہدایات جاری کر دی ہیں کہ ان مصری عازمین حج کو حج آسانی سے ادا کرانے کے لئے وہ ضروری انتظامات کریں۔ قطان کے مطابق، شاہ سلمان نے کہا کہ اپنے مادر وطن کے تحفظ میں شہید ہو جانے والے ان شہیدوں کے کنبوں کی میزبانی وہ از خود کریں گے۔

شاہ سلمان کی دریا دلی: مصر کے ایک ہزار شہیدوں کے کنبوں کو اپنی میزبانی میں کرائیں گے حج

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان۔ تصویر: رائٹر، فائل فوٹو

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز