حج 2017: مدینہ منورہ میں مسجد نبوی عازمین حج کے استقبال کے لئے تیار

Aug 03, 2017 10:41 AM IST | Updated on: Aug 03, 2017 10:42 AM IST

ریاض۔ حج سیزن 2017 کے آغاز کے ساتھ ہی مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کی جنرل پریذیڈنسی کی ایجنسی کی جانب سے عازمین حج کے اولین دستوں کے استقبال کا آغاز ہو گیا ہے۔ ایجنسی کا موقف ہے کہ اللہ کے گھر کے مہمانوں اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی مسجد کے زائرین کے لیے مکمل دیکھ بھال اور بہترین خدمات فراہم کی جائیں گی تا کہ وہ پوری راحت اور اطمینان کے ساتھ اپنی عبادات انجام دے سکیں۔

ایجنسی نے اپنے ترتیب دیے گئے منصوبوں پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے۔ ان میں مسجد نبوی کے دروازوں کا کھولا جانا ، ان کی نگرانی کرنا ، مسجد میں ہر مقام کی صفائی ، مسجد میں قالینوں اور غالیچوں کی فراہمی اور ان کی مسلسل صفائی ، مسجد میں ٹھنڈے آب زمزم کی فراہمی ، روشنی اور صوتی نظام کا درست طور پر کام کرنا اور مسجد میں اور اس کے اطراف ایئر کنڈیشننگ کی خدمات شامل ہیں۔

حج 2017: مدینہ منورہ میں مسجد نبوی عازمین حج کے استقبال کے لئے تیار

تصویر: العربیہ ڈاٹ نیٹ

العربیہ ڈاٹ نیٹ نے سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے حوالہ سے لکھا ہے کہ  متعلقہ سرکاری مشیر اور اعلی ذمے دار عبدالواحد بن علی الحطاب نے بتایا کہ مسجد نبوی کے امور سے متعلق ایجنسی کا مقصد یہ ہے کہ مملکت کی قیادت کی جانب سے دی گئی ہدایات پر عمل درامد کرتے ہوئے اللہ کے گھر کے مہمانوں کو بہترین خدمات فراہم کی جائیں، ان کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنایا جائے اور ان کے تمام مناسک کی ادائیگی کو آسان تر بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں عازمین کے سعودی عرب پہنچنے سے قبل ضروری امور سے آگاہ ہونے کا بڑا اہم کردار ہوتا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز